صوبائی یوتھ اسمبلی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بنیر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں قراردادیں بھی منظور کی گئی۔ جن میں بونیر میں سیاحت کو فروغ دینا اور اس میں محکمہ سیاحت کو کردار ادا کرنا ،جبکہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی قرارداد شامل تھی۔ان کے علاوہ ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی ،اے سی آر بشیر احمد،عبدالولی خان یونیورسٹی بونیر کیمپس کے کوارڈنیٹر عارف حیسن، منسٹر اوقاف و عشر حبیب الرحمٰن ، ماسٹر ٹرینر سیدہ نتاشہ، لائق باچہ، افسر خان، قیصر خان، عالم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں اپنے اصلاحات صرف کرنے پر زور دیا۔آخر میں صوبائی وزیر حبیب الرحمن ،یوتھ اسمبلی کے چئیرمین عابد اتوزئی ،کوارڈنیٹر عارف حیسن ودیگر نے حسن کارکر دگی پر کئی ممبران عمیر علی، ارشاد احمد، اعجاز آفریدی، رمشا اعوان،قاظی فہد اور دیگر میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ صوبائی یوتھ اسمبلی کے منسٹر جسوندر اور عدنان سعید کی انتھک محنت سے یہ کانفرنس کامیاب ہوا۔