Follow Us

Eid with Security agencies

صوبائی یوتھ اسمبلی کے چئیرمین عابد اتوزئی، عمیر علی شاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ارشاد احمد،اور صوبائی یوتھ اسمبلی ضلع مردان کے ممبران نے عید الفطر مردان پولیس کے ساتھ منائی۔ جنہوں نے عید الفطر کے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ صوبائی یوتھ اسمبلی کے چئیرمین عابد اتوزئی نے کہا کہ عید ہمارے لئے باعث مسرت تہوار ہے جس میں ہم اپنے عزیزواقارب سے مل کر اس خوشی کو مناتے ہے ہمارے پولیس فورس کے جوان قیام امن کیلئے اپنی عید کی خوشیاں ہمارے لئے قربان کرتے ہیں۔ جسے کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔صوبائی یوتھ اسمبلی کی جانب سے ان پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Click Here For Picture