Follow Us

Youm-e-Shuhada KPK By PYA

صوبائی یوتھ اسمبلی نے یومِ شہداء پولیس خیبر پختونخواہ عقیدت و احترام سے منایا۔پولیس لائن مردان میں شہداء پولیس کی ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں خون کا عطیہ دینے کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان ،ڈپٹی کمانڈنٹ پی آر سی مردان محمد فیصل، ڈی پی او مردان فیصل شہزاد،ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمود،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد، ضلعی ناظم مردان حمایت مایار،نائب ناظم اسد علی کشمیری ،،صوبائی یوتھ اسمبلی مردان کے ممبران اور پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ دے کر شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

۔اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی پی(ر) مسعود خان آفریدی، چیفڈاکٹر MMCمردان امیر خان ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر 1122ڈاکٹر حارث حبیب ،ممبران چیمبر آف کامرس مردان، بارایسوسی ایشن مردان کے وکلاء، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر ،سیاسی و سماجی اشخاص اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقرررین نے اپنے خطاب میں شہداء پولیس کی قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان، یوتھ اسمبلی اور اُمید کی کرن فاونڈیشن کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء میں تخائف تقسیم کئے۔ چئیرمین یوتھ اسمبلی نے مردان کے کوآرڈینیٹر ارشاد کو اچھے الفاظ میں سراہا۔

Visit Picture Gallery Youm-e-Shuhada KP